Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے اسکیچنگ اور کیلی گرافی میں مہارت حاصل کرلی

شائع 30 اپريل 2020 03:28pm

لاک ڈاون میں قومی ویمن کرکٹرز بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے لگیں. کرکٹر کائنات امتیاز نے اسکیچنگ اور کیلی گرافی میں مہارت حاصل کرلی۔

‏کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ کرکٹرز نے خود کو مصروف رکھنے کیلئے نئی سرگرمیاں اختیار کر لیں۔ کائنات امتیاز نے اسکیچنگ اور کیلی گرافی میں مہارت حاصل کر لی ہے۔

کائنات امتیاز نے بتایا کہ انہیں یہ شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا۔ موجودہ صورتحال میں گھر میں رہتے ہوئے اس سے اچھی کوئی اور مصروفیت نہیں ہو سکتی۔

کائنات امتیاز نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھروں میں رہ کر کام کرنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے گھروں میں رہنا مشکل کام ہے لیکن اس وقت ایسا کرنا ضروری ہے۔